ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی،شیخ آفتاب احمد

پیر 24 اپریل 2017 23:45

ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی،شیخ ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) وزیر اعظم شکایات سیل کے انچارج شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی جتنا جلد ممکن ہوسکے ترقیاتی منصوبے کو مکمل کیا جائے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔مسلم لیگ (ن) کے ہی دور حکومت میں کراچی کی روشنیاں واپس آئی ہیں جس کی بدولت آج شہر قائد میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں اور عوام بلا خوف کے زندگی گزار رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ اجمل محمود ،ڈاکٹر اشرف بٹ، طلال بٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس پر سیاست کرنے والوں کو نہ پہلے کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی آئندہ ہوگا، وہ قوم کا مستقبل تباہ کررہے ہیں، لیکن حکومت نے اس سے قبل بھی دھرنے اور احتجاج کے وقت قومی ترقی روکی ہے اور نہ ہی آئندہ روکیں گے، سازشی عناصر سازش کو ترک کر کے حکومت کے ساتھ قومی ترقی میں کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح قوم نے بلدیاتی الیکشن ،ضمنی الیکشن میں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا اس ہی طرح2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے تا کہ ترقی کا سفر جاری رہے ان کا کہنا تھا کہ این اے 57کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا مشن اول ہے جس کو پورا کیا جارہا ہے، حلقہ میں جاری سوئی گیس کا بڑا منصوبہ مکمل ہونے سے دیہاتوں کے عوام کی زندگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔