اٹک، پانامہ کیس شریف فیملی اور مسلم لیگ (ن) کے لیے حلق کا کانٹا بن چکا ہے، تحقیقاتی ٹیم وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بغیر صاف اور شفاف تفتیش نہیں کر سکتی، محترمہ ایمان طاہر

پیر 24 اپریل 2017 23:45

اٹک، پانامہ کیس شریف فیملی اور مسلم لیگ (ن) کے لیے حلق کا کانٹا بن چکا ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس شریف فیملی اور مسلم لیگ (ن) کے لیے حلق کا کانٹا بن چکا ہے اگلیں یا نگلیں دونوں صورتوں میں نواز شریف کو جانا ہو گا تحقیقاتی ٹیم وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بغیر صاف اور شفاف تفتیش نہیں کر سکتی ملک اور قوم کی بہتری سوچتے ہو ئے نواز شریف کو فی الفور وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو میں کیا ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مٹھائیاں بانٹنے کی بجائے اس پر غور وفکر کر نا چاہیے کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز نے ملکی دولت لوٹنے پر اور چور ثابت ہونے پر نہ صرف نا اہل لکھا بلکہ کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے قوم جان چکی ہے کہ ملکی دولت اور خزانے پر کس نے ہاتھ صاف کیے ہیں عدلیہ کا فیصلہ نوا ز شریف کو ملزم سے مجرم تک لے گیا ہے اور دو ماہ میں مزید تفتیش میں نا اہلی نواز شریف کا مقدر ہو گی انہوں نے کہا کہ جس ثابت قدمی اور جر أت مندی سے عمران خان نے وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں کرپشن کا کیس لڑا اور وزیر اعظ کو کٹیرے میں لا کھڑ ا کیا بڑوں سے احتساب کا عمل شروع کر نے کے نعرے کو عمران خان نے سچ ثابت کر دکھایا عمران خان قوم کے حقیقی محسن ہیں جو ملک میں تبدیلی لا کر ملک کو کرپشن ، لوٹ کھسوٹ سے پا ک کرنا چاہتے ہیں پوری قوم کو اُن کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک نئی بنیادوں پر استوار ہو اور ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے اس کے لیے محب وطن عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ لٹیروں اور کرپٹ نمائندوں سے قوم کو چھٹکارا مل سکے ایمان طاہر نے کہا کہ ضلع اٹک میںلٹیروں سے چھٹکارا کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور میجر گروپ آنے والے جنرل الیکشن میں مشترکہ امیدوار میدان میں اُتاریں گے ۔