Live Updates

بد قسمتی سے اس ملک کے موروثی سیاست دان سیاست کو کاروبار سمجھ کر کر ہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی

پیر 24 اپریل 2017 23:43

بد قسمتی سے اس ملک کے موروثی سیاست دان سیاست کو کاروبار سمجھ کر کر ہے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی شہرکے مسائل کے حل کے لئے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے اور وہ قیادت صرف تحریک انصاف ہی فراہم کر سکتی ہے،کیونکہ تحریک انصاف سیاست کو خدمت سمجھ کر کر رہی ہے، بد قسمتی سے اس ملک کے موروثی سیاست دان سیاست کو کاروبار سمجھ کر کر ہے ہیں۔

اسی لئے آج کروڑ پتی اور ارب پتی بنے ہوئے ہیں۔اگر حکمران اور یہ موروثی سیاست دان شہرکراچی کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہوتے تو آج کراچی شہر دبئی سے بھی زیادہ ترقی یافتہ ہوتا،وہ پیر کو ضلع سا?تھ کے علاقے لیاری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ، سردار عبد العزیز، ضلع سا?تھ کے صدر منور قریشی ، جنرل سیکریٹری شہزاد قریشی اور دیگر عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ 30اپریل کو حقوق کراچی مارچ میں عوام کو شامل کرنے کے لئے تحریک انصاف نے شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کی ہوئی ہے۔ کراچی شہر کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں لسانیت اور فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہونا ہوگا۔ کراچی شہر ملک کا معاشی حب ہے، لیکن بد قسمتی سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی شہر کو لسانیت اور فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل دیا گیا، اس شہر کو اس تباہی اور بربادی سے نکالنے کے لئے اہلیان کراچی کو پاکستانیت کے نام پر جدوجہد کرنی ہوگی،کیونکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی شہر کراچی کے امن اور خوشحالی سے منسلک ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات