کوئٹہ، بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں مدعی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 24 اپریل 2017 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے حوالے سے اپیل کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں مدعی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا مدعی نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ٹرائل کورٹ نے پرویز مشرف کو نواب اکبربگٹی قتل کیس میں بری کیا تھا ہمیں فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتا احمد شیر پائوکے وکیل ذیشان چیمہ ایڈووکیٹ، سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب احمد نوشیروانی کے وکیل شاہد جاوید ایڈوکیٹ جبکہ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی جانب سے سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو مرکزی ملزم ٹہرایا گیا اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے دو رکنی بینچ کو ان کی سیکورٹی کے حوالے سے درخواست پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی سیکورٹی کے حوالے سے وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے اور عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے فیصلے کو محفوظ کر تے ہوئے عدالت آئندہ سماعت ملتوی کر دی۔