گورنر پنجاب سے آئی جی پنجاب کی ملاقات، امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال

پیر 24 اپریل 2017 23:25

گورنر پنجاب سے آئی جی پنجاب کی ملاقات، امن و امان کی مجموعی صورتحال ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میںانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان خٹک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام تر وسائل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی استعداد کار میں اضافے اور مزید بہتری لانے کے لئے انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔گورنر نے کہا کہ تھانہ کلچر اور پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مددگار بنانے کے لئے کیئے جانے والے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :