فیکٹری مالک کی جانب سے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام غصے سے آگ بگولہ

muhammad ali محمد علی پیر 24 اپریل 2017 20:22

فیکٹری مالک کی جانب سے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو کے منظر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) فیکٹری مالک کی جانب سے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام غصے سے آگ بگولہ دکھائی دیتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس پر سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک فیکٹری مالک کی جانب سے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فیکٹری مالک کی جانب سے خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اس تمام واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹری مالک کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس تمام معاملے کو منظر عام پر لانے والے فیکٹری کے سابق ملازم فیصل عزیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فیکٹری کا مالک ملازمین کو دباو میں رکھنے کیلئے ان پر مسلسل تشدد کرتا رہتا تھا۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے اور ملازمین کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی تو مجھے بھی نوکری سے نکال دیا گیا۔ نوکری سے نکالے جانے کے بعد انہوں نے اس تمام معاملے کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا۔ کمپنی کے سابق ملازم کی جانب سے کیے گئے مزید انکشافات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :