صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور غیر متعلقہ افراد کو اپنے ساتھ اسمبلی میں لانے سے گریز کریں، آغاسراج درانی

پیر 24 اپریل 2017 23:19

صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور غیر متعلقہ افراد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے صوبائی وزراء سمیت تمام ارکان اسمبلی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور غیر متعلقہ افراد کو اپنے ساتھ لانے سے گریز کریں ۔ پیر کو ایوان کی کارروائی کے آغاز میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ارکان اسمبلی سندھ اسمبلی کے احاطے میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ، جن میں سے کچھ گاڑیوں کے سیاہ شیشے ہوتے ہیں ، انہیں لے کر آ رہے ہیں اور سندھ اسمبلی کے احاطے کے علاوہ راہ داریوں میں کچھ غیر متعلقہ افراد بغیر پاسز کے گھوم رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سندھ اسمبلی کے عملے کو بھی سختی سے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی متعلقہ شخص اسمبلی کے اندر گھومتا ہوا نظر آیا تو میں ذمہ دار عملے کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دوں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی سکیورٹی کے معاملے پر کوئی نرمی نہیں برتی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو سے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ تک بھی ان کا یہ پیغام پہنچا دیں کہ بہت سے صوبائی سیکرٹریز بھی باقاعدگی سے اسمبلی سیشن میں نہیں آتے ۔ اگر کوئی سیکرٹری کسی میٹنگ یا عدالتی کارروائی کے سلسلے میں مصروف ہو تو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری کو یا کم از کم ڈپٹی سیکرٹری کو یہاں بھیجے ۔

متعلقہ عنوان :