Live Updates

عمران خان احتجاج کرتے رہیں گے اور ہم کام کرتے رہیں گے،آصف کرمانی

بگڑے ذہن اوربدزبان لوگ اخلاقیات کادرس نہ دیں،بیان

پیر 24 اپریل 2017 22:58

عمران خان احتجاج کرتے رہیں گے اور ہم کام کرتے رہیں گے،آصف کرمانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج کرتے رہیں گے، ہم کام کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کاش عمران خان اتنا زور خیبر پختونخواہ کے عوام کی بہتری میں لگاتی- انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مثال وہ ھے کہ "رسی جل گئی ، بل نہیں گیا"۔انہوں نے کہاکہ بگڑے ذہن اوربدزبان لوگ اخلاقیات کادرس نہ دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :