راولپنڈی پولیس کی آتش بازوں منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور کرایہ داروں کیخلاف کارروائی ،17ملزمان گرفتار

پیر 24 اپریل 2017 22:55

راولپنڈی پولیس کی آتش بازوں منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) راولپنڈی پولیس نے آتش بازوں منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور کرایہ داروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی17ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی5535گرام چرس ،25لیٹرکھلی شراب ،01عدد پستول 30بورمعہ04روندبرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے .۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے نعمان سی1250گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے ثناء اللہ سے 1485گرام چرس ،تھانہ گوجرخان پولیس نے ظاہراللہ سے 1030گرام چرس، سیدہ بی بی سے 1500گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے عقیل سے 150گرام چرس ، فیصل سے 120گرام چرس ،تھانہ بنی پولیس نے رفاقت مسیح سے 20لیٹر کھلی شراب ، تھانہ مری پولیس نے طاہر عالم سے 15لیٹر کھلی شراب ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے رستم سے 1 عدد پستول 30بورمعہ 04روند، تھانہ رتہ امرال پولیس نے فرحان سے 14عدد کلاشنکوف پٹاخے 03عدد انار 04عد د شوٹر گولے، جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے مالک مکان شیراز کرایہ دار احمد یار ،الیاس ،توقیر، شاہ باغ، منیر، شعبان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :