راولپنڈی پولیس نے چھٹی مردم شماری کے لئے سکیورٹی پروگرام جاری کر دیا، 2600 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے

پیر 24 اپریل 2017 22:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) راولپنڈی پولیس نے چھٹی مردم شماری کے لئے سکیورٹی پروگرام جاری کر دیا۔ راولپنڈی پولیس کے 2600افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے چھٹی مردم شمار ی2017ء کے لئے باقاعدہ سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ جس میں راولپنڈی پولیس کے 2600افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

اس موقع پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ حساس مقامات کی سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں سرچ آپریشن کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تمام ایس ایچ او زاپنے اپنے علاقوں میں ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں گے اور تمام ہوٹل ، سرائے ،بیٹھک ہائے کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

مردم شمار ی کے دوران ہر شمار کنندہ کے ساتھ ایک مسلح پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔ ضلعی سطح پر کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس میں تمام محکمہ جات کے نمائندے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ کی مردم شماری سیکیورٹی کے حوالے سے براہ راست سپر ویژن کریں گے۔ راولپنڈی پولیس دوران مردم شماری عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پہلے سے زیادہ موثر اور ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا کر ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :