28 اپریل کا جلسہ، تحریک انصاف کا این او سی کیلئے انتظامیہ سے باضابطہ رابطہ

جلسہ شکرپڑیاں پریڈ گراؤند میں کیا جائے گا

پیر 24 اپریل 2017 22:47

28 اپریل کا جلسہ، تحریک انصاف کا این او سی کیلئے انتظامیہ سے باضابطہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے 28 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا این او سی حاصل کرنے کے لئے انتظامیہ سے باضابطہ رابطہ کر لیا۔ جلسہ جمعہ کے روز شکرپڑیاں پریڈ گراؤند میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے 28 اپریل کے اسلام آبادمیں جلسے کیلئے انتظامیہ سے این او سی کے لیے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے درخواست صدر اسلام آباد ریجن پی ٹی آئی راجہ خرم نواز نے جمع کر ائی۔ جنرل سیکرٹری شہزاد گل بھی راجہ خرم نواز کے ہمراہ تھے۔ تحریک انصاف وزیر اعظم کے استعفے کے لئے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میںجلسہ عام کرے گی۔چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔ ( مہر علی خان)