فریضہ حج کے دوران معاونین کی ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں قرعہ اندازی

قرعہ اندازی میں ایگزیکٹو کیڈر کی57افسران اور منسٹریل کیڈر کے 3 ملازمین کے ناموں کا انتخاب کیاگیا

پیر 24 اپریل 2017 22:41

فریضہ حج کے دوران معاونین کی ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران پاکستانی حجاج اکرام کی رہنمائی اور مدد کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے جانے والے افسران و اہلکاروںکے انتخاب کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں قرعہ اندازی کا انعقادکیاگیا جس میںگریڈ 9سے 17تک60 افسران واہلکاروں کے نام نکالے گئے۔ قرعہ اندازی میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II-،سلمان چوہدری ، اے آئی جی ایڈمن زبیر دریشک ، اے آئی جی ڈسپلن شہزاد اکبر موجود تھے۔

(جاری ہے)

قرعہ انداز ی میں صوبے کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس ، پی ایچ پی ، انویسٹی گیشن، ٹریننگ اور سی ٹی ڈی سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں ارسال کی تھی جن میں سے 60خوش نصیبوں کا انتخاب شفاف انداز میں کیاگیا ۔ منتخب ہونے والے افسران و اہلکاروں کی عمر 25سے 45 برس جبکہ کم سے کم تعلیم میٹرک ہے ۔ یہ افسران و اہلکاروزارت مذہبی امور کے تعاون سے حج کے موقع پر حجاز مقدس جائیں گے اور حج کیلئے جانے والے پاکستانی حجاج صاحبان کی راہنمائی اور مدد کے فرائض سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :