گورنر سندھ محمد زبیر کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میںدس ہزار رنزبنانے پر مبارکباد

پیر 24 اپریل 2017 22:36

گورنر سندھ محمد زبیر کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میںدس ہزار رنزبنانے پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10000 رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی کرکٹر بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پوری قوم ان کے اس کارنامہ پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

یونس خان نوجوان کرکٹرز کے لئے قابل تقلید مثال ہیں۔وہ ایک قابل فخر پاکستانی ھیں جنہوں نے ھمیشہ خود کو ھمیشہ تنازعات سے محفوظ رکھا۔گذشتہ 17 سال کے دوران یونس خان نے دنیا کے ہر میدان پر پاکستان کا پرچم بلند کیاہے۔ یونس خان صحیح معنوں میں اس اعزاز کے حقدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :