نواز شریف مندرہ جون سے جولائی تک وزیر اعظم نہیں رہیں گے،پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان

پیر 24 اپریل 2017 22:33

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف مندرہ جون سے جولائی تک زیر اعظم نہیں رہیں گے ، پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق وہ جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہی بتا رہے ہیں ، انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ نواز شریف کو ڈیٹ پڑیں گے وہ پڑ گئے ،منظور وسان نے ایم کیو ایم سے متعلق بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے ایک ہو جائیں گے۔