شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

پیر 24 اپریل 2017 22:26

شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں،آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ شب معراج کے خصوصی موقع پر صوبے بھر میں الرٹ سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز سے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر باالخصوص مرکزی مساجد، کھلے مقامات، مدارس وغیرہ پر اس خصوصی شب کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ محافل، وعظ ،عبادات کے موقع پر تھانوں کے لحاظ سے ناصرف سیکیورٹی بلکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ، موبائل موٹرسائیکل گشت، پکٹنگ، نگرانی سمیت ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ کے مجموعی امور کو مذید ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی مساجد پر منتظمین کے تعاون سے فزیکل سرچنگ، بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ٹیکنیکل سوئپنگ اور کلیئرنس کے لیے بھی ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

علاوہ اذیں ہرقسم کی پارکنگ مناسب فاصلے پر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ لاٹس کی نگرانی جیسے امور کو بھی ممکن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر پولیس ڈپلائمنٹ نمایاں رکھنے کے علاوہ پولیس افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس ہرگزخالی نہ چھوڑنے کا بھی پابند بنایا جائے تاکہ رات گئے گھروں کو واپس جانیوالے شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :