پی ٹی آئی کا 28 اپریل کواسلام آباد میں جلسے کے ا ین او سی کے سلسلے میں اسلام آباد انتظامیہ سے رابطہ

پیر 24 اپریل 2017 22:24

پی ٹی آئی کا 28 اپریل کواسلام آباد میں جلسے کے ا ین او سی کے سلسلے میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے 28 اپریل کواسلام آباد میں جلسے کے ا ین او سی کے حصول کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

این او سی کی درخواست صدر اسلام آباد ریجن راجہ خرم نواز کی جانب سے دی گئی۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری شہزاد گل بھی ان کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق یہ جلسہ شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔