کرک کے مقامی ٹرانسپورٹروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مردم شماری کے لیے دوسرے اضلاع سے گاڑیاں کرایے پر لینے کے خلاف احتجاج

پیر 24 اپریل 2017 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) کرک کے مقامی ٹرانسپورٹروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مردم شماری کے لیے دوسرے اضلاع سے گاڑیاں کرایے پر لینے کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

کرک کے ٹرانسپورٹروں نے مردم شماری میں عملے کے ساتھ ڈیوٹی کے لئے باہر کے اضلاع سے گاڑیاں کرایے پر لینے کے خلاف احتجاج کیا اور اپنی گاڑیاں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا سامنے کھڑی کردی ہے، ٹرانسپورٹروں کا مطالبہ ہے کہ جب تک انکی گاڑیاں مردم شماری کے عملہ کے ساتھ شامل نہ کی جائے گی انکا احتجاج جاری رہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کی طرح کرک میں بھی کوٹیشن کے ذریعے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے کسی کی حق تلفی نہیں کی گئی ہے۔ کم ریٹ دینے والی گاڑیاں کرایہ پر حاصل کی گئی ہے۔