چور اور لٹیروں کے منہ سے احتساب کا نعرہ ایسا ہے جیسے کرپشن کیلئے نکاح پر نکاح کرلیا ہو‘سربراہ سنی تحریک

پانامہ لیکس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے عوام ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب چاہتے ہیں ‘ثروت اعجاز قادری

پیر 24 اپریل 2017 22:14

چور اور لٹیروں کے منہ سے احتساب کا نعرہ ایسا ہے جیسے کرپشن کیلئے نکاح ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ،عوام ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب چاہتے ہیں ،لوٹ مار کرنیوالے کرپٹ سیاستدانوں کی وجہ سے عوام غریب ہوگئی ،عوام کے حقوق کا استحصال کرنیوالوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے ،کراچی کو اندھیروں اور حقوق غصب کرنیوالوں کے دن گنے جاچکے ہیں ،عوام مسائل کاحل چاہتے ہیں ،مسائل کو مسائلستان بنانے والوں کے محاسبہ کا وقت قریب آچکا ہے ،عوام اپنے بنیادی اور سیاسی حقوق حاصل کرنے کیلئے استحصالی قوتوں کا گھیرائو کرینگے ،عدالتی فیصلے نے نواز شریف کے صادق وآمین ہونے پر انگلی اٹھا دی ہے ،چور اور لٹیروں کے منہ سے احتساب کا نعرہ ایسا ہے جیسے کرپشن کیلئے نکاح پر نکاح کرلیا ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تبصرے میں استحصالی اور عوامی حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا ۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ تعمیروترقی کی راہ میں کرپشن سب سے بڑ ی رکاوٹ ہے ۔عوام اور تاجر دشمن پالیسیاں معیشت کو کمزور کررہی ہیں ۔پانامہ لیکس پر عوام مکمل انصاف چاہتے ہیں ،امیر المومنین سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کرپشن کے خلاف ٹی او آرکو اپنالیا جاتاتو پانامہ کا فیصلہ مہینوں کی بجائے دنوں میں ہوجاتا، کرپشن کے خاتمے کیلئے اچھی نیتوں کا فقدان ہے۔

چور چور کا شور مچانے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی ، ملک کو غربت ،کرپشن اور سود کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ۔عوام سڑکوں پر نکل آئے تو کوئی طاقت تبدیلی کو روک نہیں سکے گی ملک کو بحرانوں سینکالنے کیلئے ضروری ہے کہ کرپشن کے دروازے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنا ہوگا ،پڑوسی ملک کی طرح قانون سازی کی جائے جو کرپشن میں ملوث ہو اس کی سزا موت رکھی جانے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :