پنجاب اسمبلی ‘اپوزیشن کی عدم موجودگی میں وزیر اعظم نوازشر یف کے حق میںقرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف استعفیٰ کی قرار داد پیش کر نے کی اجازت نہ ملنے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ‘حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی نعرے بازی سے ایوان مچھلی منڈی بنا رہا ‘اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر کے ڈائس کا بھی گھیرائو کرلیا ‘ایوان گو نواز گو ‘‘نوازشریف استعفیٰ د و ‘گو عمران گو ‘رو عمران رو ‘ڈاکو‘ڈاکو کے نعروں سے گومجتا ‘ اپوزیشن کے ایوان سے واک آئوٹ پر اسمبلی نے وزیر اعظم نوازشر یف کے حق میں قرار داد منظور کر لی اپوزیشن کو بھی قرار داد میں2018کے عام انتخابات کی تیاری کرنے کا بھی مشورہ سپر یم کورٹ کے فیصلے میں یہ ثابت ہو چکا ہے وزیر اعظم نوازشر یف صادق اور امین نہیں رہے اس لیے قوم اور ہم سمجھتے ہیں نوازشر یف اس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں وہ آرٹیکل62اور 63پر بھی پورے نہیں اترتے اس لیے وزیر اعظم فوری استعفیٰ دیں‘میاں محمودالرشید کی گفتگو

پیر 24 اپریل 2017 22:14

پنجاب اسمبلی ‘اپوزیشن کی عدم موجودگی میں وزیر اعظم نوازشر یف کے حق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف استعفیٰ کی قرار داد پیش کر نے کی اجازت نہ ملنے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ‘حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی نعرے بازی سے ایوان مچھلی منڈی بنا رہا ‘اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر کے ڈائس کا بھی گھیرائو کرلیا ‘ایوان گو نواز گو ‘‘نوازشریف استعفیٰ د و ‘گو عمران گو ‘رو عمران رو ‘ڈاکو‘ڈاکو کے نعروں سے گومجتا جبکہ اپوزیشن کے ایوان سے واک آئوٹ پر اسمبلی نے وزیر اعظم نوازشر یف کے حق میں قرار داد منظور کر لی اپوزیشن کو بھی قرار داد میں2018کے عام انتخابات کی تیاری کرنے کا بھی مشورہ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے وزیر اعظم نوازشر یف سے استعفیٰ کے مطالبے کے متعلق اپوزیشن جماعتوں کی مشتر کہ قرار داد ایوان میں پیش کر نے کیلئے سپیکر رانا محمد اقبال خان سے آئوٹ آف ٹرن قرار داد پیش کر نے کی اجازت مانگی اور کہا کہ سپر یم کورٹ کے فیصلے میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف صادق اور امین نہیں رہے اس لیے قوم اور ہم سمجھتے ہیں کہ نوازشر یف اس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں وہ آرٹیکل62اور 63پر بھی پورے نہیں اترتے اس لیے وزیر اعظم فوری استعفیٰ دیں جس پرسپیکر اسمبلی نے مئوقف اختیار کیا کہ قراداد لانے کے لئی14دن پہلے بتانا ہوتا ہے، اس پر اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ یہ ہمارا استحقاق ہے، مگر سپیکر صوبائی اسمبلی نے اس کی اجازت دی جس پر اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن اراکین نے اپنے بنچوں پر کھڑے ہوکر گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کردئیے جبکہ حکومتی اراکین رو عمران رو کے نعرے لگاتے رہے حکومتی اراکین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وہ اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے جبکہ اپوزیشن ایوان میں نعرے لگاتے رہے اپوزیشن نے یوان میں ’’ گو نواز گو ‘‘نوازشریف استعفیٰ دو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر حکومتی اراکین بھی اپنی نشستوں پر کھڑ ے ہو گئے اور گو عمران گو ‘رو عمران روکے نرے لگائے جس پرا یوان میں دونوں جماعتوں کے ایک ددسرے کے خلاف نعروں سے ایوان مچھلی منڈی بنا رہا اور سپیکر دونوں اطراف کے اراکین اسمبلی کو خاموش کروانے کی کوشش کرتے رہے مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے بعد ازاں اسمبلی کے اجلاس سے واک آٹ کردیاجسکے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے ایوان کی منظوری کے بعد ایوان میں وزیر اعظم کے حق میں آئوٹ آف ٹرن قرار داد پیش کی جس کو ایوان نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں منظور کر لیا قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف کو ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مکمل طور پر کام کر نا دیا جائے ملک میں سی پیک جیسے ترقی اور خوشحالی کے منصوبے نوازشر یف کے نام سے قوم کو ہمیشہ یاد رہیں گے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات2018پر توجہ مر کوز کر نا چاہیے ۔