’’شاباش یونس خان‘‘

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ٹیسٹ میچز میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی یونس خان کو مبارکباد

پیر 24 اپریل 2017 22:02

’’شاباش یونس خان‘‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کرکٹریونس خان کو ٹیسٹ میچز میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یونس خان نے 10 ہزار رنز مکمل کرکے پہلے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یونس خان کا ٹیسٹ میچوں میں 10 ہزار رنز کا ہدف عبور کرنا ایک شاندار کارنامہ ہے اور ان کی اس کامیابی پر قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں جنہوں نے محنت اور مہارت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام کمایا ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔