سپریم کورٹ نے شریف برادران پرجھوٹے ہو نے کی مہر لگا دی ' یاسمین راشد

سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر نواز شریف کے خلاف ہی' چیئرپرسن تحریک انصاف پروفیشنلز فورم

پیر 24 اپریل 2017 22:02

سپریم کورٹ نے شریف برادران پرجھوٹے ہو نے کی مہر لگا دی ' یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے شریف برادران پرجھوٹے ہو نے کی مہر لگا دی ، عدالت نے نواز شریف کو جھوٹا قرار دیا ہے ، نواز شریف پاکستان کے لیے معاشی دہشت گرد ثابت ہوئے ہیں ، سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر نواز شریف کے خلاف ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نواز حکومت نے اپنے دور اقتدار میںغیر ملکی قرضے لینے او ر نئے نوٹ چھاپنے کا عالمی ریکارڈقائم کر دیاہے ، نااہل شریف برادران کا نام گنیزبک آف ریکارڈ میں درج ہو نا چا ہیے ،زیر گرد ش نوٹ 37کھرب 43ارب سے تجاویز کر چکے ہیں ِ،نواز حکومت نے صرف ایک ہفتے میں ساڑھے 56ارب مالیت کے نئے نوٹ چھاپ دیے ہیں جس کا خمیازہ غریب عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا ، حکمران عوام کے خون کا آخری قطرہ نچوڑنے کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز حکومت کی ملک میں مصنو عی ترقی دوربین سے بھی نظر نہیں آرہی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ملکی وسائل کو بے درردی سے لوٹ رہے ہیں ، گردشی قرضہ414ارب سے تجاویز کر گیا ہے ، معیشت اور ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں، ۔وہ گزشتہ روز NA120میں آوٹ فال روڑ پر یو سی 59میں پارٹی دفاتر کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کر رہی تھی۔اس موقع پر اربن لاہور کے صدر ولید اقبال اور جنرل سیکر ٹری میاں حماد اظہر نے بھی پارٹی کارکنان سے خطاب کیا ۔

تقریب میں زبیر خا ن نیازی ،چوہدری اصغر گجر،آجاسم شریف ، سید عدنان جمیل ،جواد ملک ، رانا منیر ،چوہدری عبدالزاق، حاجی اللہ دتہ، راناخالد ، میاںماجد حسین ، میاں ندیم ، متین الرحمان ، جاوید ، عارف ڈوگر، توصیف لودھی، سمیت دیگر پارٹی رہنماوں اور کارکنوں بھی بڑی تعدار میں موجودہ تھے ۔