گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے قائمقام آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ملاقات

ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ? خیال کیا گیا

پیر 24 اپریل 2017 22:02

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے قائمقام آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام تر وسائل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی استعداد کار میں اضافے اور مزید بہتری لانے کے لئے انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔گورنر نے کہا کہ تھانہ کلچر اور پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مددگار بنانے کے لئے کیئے جانے والے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔