2018 الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

muhammad ali محمد علی پیر 24 اپریل 2017 19:39

2018 الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا معاملہ کھٹائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) 2018 الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2018 الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے امکانات بہت کم ہیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے پولنگ اسٹینشز کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیلئے 90 ارب روپے درکار ہیں۔ تاہم وفاقی حکومت اس مقصد کیلئے اتنا بڑا بجٹ دینے پر رضامند نظر نہیں آتی۔ جبکہ تحریک انصاف کے علاوہ باقی تمام جماعتوں نے بھی الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا مطالبہ واپس لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :