گونواز گو کے نعرے نے وزیراعظم اور ان کے درباریوں کی راتوں کی نیندیں حرام کردیںہیں: صمصام بخاری

کرپٹ وزیراعظم استعفیٰ دیں ورنہ عوام خود انہیں اقتدار کی کرسی اتاریں گی: سیکرٹری اطلاعات پنجاب کرپشن کرنے والے جلد عوام کی عدالت میں بے نقاب ہوںگے

پیر 24 اپریل 2017 21:55

گونواز گو کے نعرے نے وزیراعظم اور ان کے درباریوں کی راتوں کی نیندیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ گونوازگو کے نعرے نے وزیراعظم اور ان کے درباریوں کی راتوں کی نیندیں حرام کردیںہیں ، کرپٹ وزیراعظم استعفیٰ دیںورنہ عوام خود انہیںاقتدار کی کرسی سے اتاریںگے، کرپشن کرنے والے جلد عوام کی عدالت میں بے نقاب ہوںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سیدصمصام علی بخاری نے حلقے میں منعقد ہ ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ کرپشن ملک کی سب بڑ ی لعنت ہے جب تک اس سے چھٹکارا حاصل نہیں ہو جاتا ملکی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہاکہ غربت ، روزگاری اور لاقانونیت میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے ، حکمرانوں کی ترجیح میں عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے ایسے پروجیکٹس جہاں سے ان کی کمیشن بنتی ہے ، (ن) لیگ اور اس کے حواری دونوں ہاتھوں سے ملک کولوٹ رہے ہیں اور پیسہ باہر بھیج کر اپنے کاروبار بڑھا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکمرانوں سے ایک ادارہ بھی بہتر نہیں ہوسکا ، پی آئی اے اور سٹیل ملز اور ریلوے سمیت دیگر اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ، گونواز گو کا نعرہ قومی نعرہ بن چکا ہے اور یہ نعرہ ہی آنے والے الیکشن میں (ن) لیگ کی تباہی کا باعث بنے گا،سید صمصام علی بخار ی نے کہاکہ تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ملک سے قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب تک چین سے نہیںبیٹھیںگے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے عوام کو شعور دیاہے اور وہ کسی ایسے شخص کے جھانسے میں نہیں آئیںگے ۔

متعلقہ عنوان :