پورا پاکستان وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا

پیر 24 اپریل 2017 21:54

پورا پاکستان وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پورا پاکستان وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے۔ چارجماعتی اتحاد کو گرینڈ الائنس میں تبدیل کریں گے۔ ملزم کا وزیر اعظم ہو نا پور ی قوم کیلئے شرم کی بات ہے۔ پاناما کیس کے فیصلے سے اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہو ئی ہے اور حکمران خاندان رسوائی کی علات بن گیا ہے۔

تربت میں دھماکہ قابل مذمت ہے۔ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پرفخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و مذہبی رہنمائوں کیساتھ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ایک بھی جج نے نواز شریف کو کلین چٹ نہیں دی۔ اپوزیشن متحد ہو گئی تو حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔

(جاری ہے)

ن لیگ بند گلی میں جا چکی ہے۔

اپوزیشن رہنمائوں کو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی بند کرنی چاہیئے۔ نواز حکومت نے ملک کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔ پاناما کیس کافیصلہ دراصل آپریشن ردّالکرپشن کا آغاز ہے۔ نواز حکومت نے چار سالوں میں کو ئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔ صاحبزادو حامد رضا نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا عزیر بلوچ کی سطح پر آجانا شرمناک بات ہے جس سے ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ نواز شریف کی حکمرانی کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف ہمیشہ کیلئے سیاست سے فارغ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :