وزیراعلیٰ پنجاب نے انارکلی بازار میں پلازے میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

پیر 24 اپریل 2017 21:53

وزیراعلیٰ پنجاب نے انارکلی بازار میں پلازے میں آتشزدگی کے واقعہ کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انارکلی بازار، لاہور میں پلازے میں آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو آتشزدگی پرقابوپانے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انارکلی کے پلازہ میں آتشزدگی پرقابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔