کراچی:ڈاکٹر عاصم حسین نے قید سے رہائی کے بعد اب امامت شروع کر دی

سوشل میڈیا پر عام ہونے والی ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم حسین کو نماز کی امامت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے

پیر 24 اپریل 2017 21:41

کراچی:ڈاکٹر عاصم حسین نے قید سے رہائی کے بعد اب امامت شروع کر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) ڈاکٹر عاصم حسین نے قید سے رہائی کے بعد اب امامت شروع کر دی ہی. ڈاکٹر عاصم نے ضیاء الدین ہسپتال میں تعمیر کی جانے والی مسجد میں اتوار کو نماز عصر کی امامت کرائی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین سابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی تصور کیے جاتے ہیں، طویل قید گزارنے اور درجنوںپیشیوں کے بعد انہیں مختلف مقدمات میں ضمانت پر پچھلے دنوں رہائی نصیب ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر عام ہونے والی ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم حسین کو نماز کی امامت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ، نماز کے بعد مٹھائی بھی تقسیم کی گئی #

متعلقہ عنوان :