Live Updates

بابر اعوان کی چیئرمین تحریک انصاف سے بنی گالہ میں ملاقات ،پانامہ فیصلے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی ضد خود انکے لئے سنگین بحران کو جنم دے گی، پانامہ فیصلے نے وزیر اعظم کی ذات پر لگے سنگین الزامات کی صحت پر مہر تصدیق ثبت کی ہے،عمران خان

پیر 24 اپریل 2017 21:41

بابر اعوان کی چیئرمین تحریک انصاف سے بنی گالہ میں ملاقات ،پانامہ فیصلے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ضد خود انکے لئے سنگین بحران کو جنم دے گی۔ نواز شریف عدالت عظمیٰ کے فیصلے اور عوام کی امنگوں کا خیال کرتے ہوئے معقولیت کا مظاہرہ کریں۔ ممتاز ماہر قانون بابر اعوان کی چیئرمین تحریک انصاف سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں پانامہ فیصلے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد وزیر اعظم کا منصب پر قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں۔پانامہ فیصلے نے وزیر اعظم کی ذات پر لگے سنگین الزامات کی صحت پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔وزیر اعظم کی ضد خود انکے لئے سنگین بحران کو جنم دے گی۔قوم کرپشن کیخلاف پوری طرح یکسو اور متحرک ہے۔نواز شریف عدالت عظمیٰ کے فیصلے اور عوام کی امنگوں کا خیال کرتے ہوئے معقولیت کا مظاہرہ کریں۔28 اپریل کے بعد سے سڑکوں پر عوام کے سمندر امڈنا شروع ہوں گے۔اسلام آباد میں انشاء اللہ تاریخی جلسہ عام وزیر اعظم کو انکے مستقبل کا نقشہ سمجھا دے گا۔( مہر علی خان)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات