منظور وسان نے وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے نئی پیشنگوئی کردی
جولائی کا مہینہ نواز شریف کیلئے خطرے سے بھر پور ہوگا اور نواز شریف وزات عظمیٰ کے عہدے پر نہیں رہیں گے،سابق صوبائی وزیر ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہی جماعت ہیں اور ایم کیو ایم کے تمام دھڑے الیکشن کے نزیک ایک ہوجائیں گے اور مل کر الیکشن لڑیں گے، انوکھے خواب دیکھنے والے سابق صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس
پیر 24 اپریل 2017 21:33
(جاری ہے)
متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہی جماعت ہیں اور ایم کیو ایم کے تمام دھڑے الیکشن کے نزیک ایک ہوجائیں گے اور مل کر الیکشن لڑیں گے۔
الیکشن کمیشن کے جوائنٹ سیکریٹری عطاء الرحمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ سیکریٹری کو عہدے سے ہٹانا لازمی ہے، جب تک ان کی ملازمت میں توسیع کی جاتی رہے گی تو شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، ملک میں شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کے عطاء الرحمان عہدے سے برطرف کیے جائیں۔پاناما کیس کے فیصلے کے بعد بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ جے آئی ٹی ایسے ہی چلتی رہے گی اور اس کے کوئی خاص نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔یاد رہے کہ منظور وسان اپنے خواب اور پیش گوئیوں کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی مختلف پیش گوئیاں کی ہیں، انہوں نے ایک مرتبہ یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ مجھے عام انتخابات مقررہ وقت سے 4 ماہ قبل ہوتے نظر آرہے ہیںمزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.