پاکستان سٹاک ایکسچینج تین ماہ بعد 50 ہزار کی حد عبور کرنے میں کامیاب

پاناما کیس کے باعث تین ماہ سے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑی ہوئیں تھی

پیر 24 اپریل 2017 21:27

پاکستان سٹاک ایکسچینج تین ماہ بعد 50 ہزار کی حد عبور کرنے میں کامیاب
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) پاناما کیس کے باعث تین ماہ سے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑی ہوئیں تھی،مگر گذشتہ ہفتے کیس کا فیصلہ آنے سے سرمایا کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مکمل طور پر متحرک ہوچکے ہیں،یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ہفتے صرف تین روز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا تھا اور کاورباری ہفتے کے پہلے ہی روز مارکیٹ نے 26 جنوری 2017 کی طرح ایک بار پھر 50 ہزار کی حد کو عبور کیا۔

(جاری ہے)

ٴْ معاشی ماہرین کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کے علاوہ آئندہ ماہ پاکستان سٹاک ایکسچینج ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت اختیار کرجائے گی،جس سے مارکیٹ میں 50 سے 70 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایا کاری کا امکان ہے جبکہ دیگر کئی اداروں کی تجزیاتی رپورٹ میں اٴْمید ظاہر کی گئی ہے کہ مستقبل میں سٹاک مارکیٹ 60 ہزار کی حد بھی عبور کرسکتی ہے۔