پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد چیئرمین نیب قمر الزمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، عدالتی فیصلہ میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر رضامند نہیں، فواد چوہدری قمر زمان چودھری نیب آرڈیننس کے سیکشن چھ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، عدالتی فیصلے کے بعد عوام کے سامنے نیب کا تشخص تباہ ہوا، ترجمان تحریک انصاف

پیر 24 اپریل 2017 21:14

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد چیئرمین نیب کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس دائر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کے سامنے دائر کردہ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد چیئرمین نیب قمر الزمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، عدالتی فیصلہ میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر رضامند نہیں،عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین کا رویہ غیر مناسب رہا ،چیئرمین نیب کو سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی کے دوران کام سے روکا جائے، ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس فیصلے میں چیئرمین نیب کے خلاف سخت آبزرویشن ہے،قمر زمان چودھری نیب آرڈیننس کے سیکشن چھ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، عدالتی فیصلے کے بعد عوام کے سامنے نیب کا تشخص تباہ ہوا، ملک کے احتساب کے ادارے کا سربراہ غیر جانبدار نہیں ہے ،وزیراعظم اور ان کا خاندان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، چیئرمین نیب نے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف اپنا اختیار استعمال نہیں کیا، چیئرمین نیب نے اپنے اختیارات اور عہدے سے انصاف نہیں کیا، فرائض سے غفلت برتنے پر چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کی جائے، چیئرمین نیب نے اپنی نااہلی کے باعث اپنے عہدے کا وقار مجروح کیا، چیئرمین نیب کو کام سے نہ روکا گیا تو وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہوگی،