Live Updates

بنی گالہ میںغیر قانونی تعمیرات، درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے اور کیپٹیل ٹریٹری اسلام آباد کوبنی گالہ میں درختوں کی کٹائی روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ْاختلافی نوٹ پوری دنیا میں آتا ہے، جتنا شور اختلافی نوٹ پر یہاں مچا ہے کہیں بھی نہیں مچتا، آپ ایک لیڈر ہیں عام آدمی نہیں آپکی سوچ مثبت ہونی چاہیے، چیف جسٹس کا سماعت کے دورران عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس عدالتیں قانون کے مطابق کام کرتی ہیں،قوم کے لیڈر ہونے کے ناطے آپ پر بھاری ذمہ داری ہے،آپ سمیت عدالت کا احترام ہم سب نے کرنا ہے،ہمارا ادار ہ قانون کے مطابق کام کرتا ہے، چیف جسٹس بنی گالہ میں بہت زیادہ قبضہ کیا جارہا ہے ،پارکوں کی زمین بھی قبضہ کی گئی ہے ،مستقبل کی نسلوں کے لئے سبزہ ختم ہو رہا ہے، اگر معاملہ ابھی حل نہ کیا تو بہت دیر ہو جائے گی، عمران خان ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،پانامہ کیس کی سماعتجس طرح ہوئی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، چیئرمین تحریک انصاف

پیر 24 اپریل 2017 21:14

بنی گالہ میںغیر قانونی تعمیرات، درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) سپریم کورٹ میں بنی گالہ میںغیر قانونی تعمیرات اور درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اختلافی نوٹ پوری دنیا میں آتا ہے، جتنا شور اختلافی نوٹ پر یہاں مچا ہے کہیں بھی نہیں مچتا، آپ ایک لیڈر ہیں عام آدمی نہیں آپکی سوچ مثبت ہونی چاہیے ،پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی ، سماعت شروع ہوئی تو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت چیف جسٹس نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں قانون کے مطابق کام کرتی ہیں،قوم کے لیڈر ہونے کے ناطے آپ پر بھاری ذمہ داری ہے،آپ سمیت عدالت کا احترام ہم سب نے کرنا ہے،ہمارا ادار ہ قانون کے مطابق کام کرتا ہے،آپ کی ایک آواز خرابی کو بہتری میں بدل سکتی ہے،عمران خان آپ ایک عام آدمی نہیں ہیں،ہر لیڈر کو کہتا ہو ںکہ قبلہ راست ہو جائیں،لوگ عدالتوں میں اعتماد کی وجہ سے آتے ہیں ،بد اعتمادی کی فضاکو ختم کرنا ہوگا، جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہنبنی گالہ میں بہت زیادہ قبضہ کیا جارہا ہے ،پارکوں کی زمین بھی قبضہ کی گئی ہے ،مستقبلکی نسلوں کے لئے سبزہ ختم ہو رہا ہے، اگر معاملہ ابھی حل نہ کیا تو بہت دیر ہو جائے گی ،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ بنیادی انسانی حقوق کا ہے ،لوگ آپ کے پیچھے ہیں اور آپ کی بات سنتے ہیں،آپ کا کردار اور سوچ تعمیری ہونی چاہیے، جب آپ ایچی سن میں کرکٹ کھیلتے تھے تو ایک بار گیند کو ایسا ہٹ کیا کہ چرچ کو کراس کر گئی تھی ،دیکھنا یہ ہے کہ بنی گالا میں پلازے قانون کے مطابق ہیں یا نہیں،جو درخت کٹ گئے وہ واپس نہیں لائے جا سکتے،نئی شجر کاری ہو سکتی ہے، اس پر عمران خان نے کہا کہ ناجائز قبضہ پر سابق چیف جسٹس کو بھی خط لکھا تھا،انہوں نے کوئی ایکشن نہ لیا تو قبضہ مافیا مضبوط ہو گئی،بنی گالا میں تیزی سے تعمیرات ہو رہی ہے ان کو روکنا ہوگا،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ خان صاحب آپ ایک لیڈر ہیں آپ کو قوم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،عمر ان خان نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،پانامہ کیس کیسماعت جس طرح ہوئی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ خان صاحب فیصلوں میں اختلافی نوٹ ساری دنیا میں آتے ہیں،جتنا شور اختلافی نوٹ پر یہاں مچا ہے کہیں بھی نہیں مچتا، عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد سی ڈی اے اور کیپٹیل ٹریٹری اسلام آباد کوبنی گالہ میں درختوں کی کٹائی روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے تعمیر شدہ عمارتوں کو بجلی اور گیس کے کنکشن نہ دینے کا حکم دے کرکیس کی مزید سماعت دس مئی تک ملتوی کردی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات