کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیس کا رروائیاں، منشیات اور اسلحہ سمیت جعلی کرنسی برآمد ، 7 ملزمان گرفتار

پیر 24 اپریل 2017 20:33

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیس  کا رروائیاں،  منشیات ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں میں منشیات اور اسلحہ سمیت جعلی کرنسی برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زرغون آباد پولیس نے عالمو چوک کے علاقے میں ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کر کے مسعود احمد کو گرفتار کر لیا اسی طرح گوالمنڈی پولیس نے کاسی قبرستان کے علاقے سے غلام حسین کے قبضے سی1 پسٹل اور تین رائونڈ جبکہ گڈانی پولیس نے لعل بخش سی660 گرام چرس اسی طرح لسبیلہ سی آئی پولیس نے نذیراحمد کے قبضے سے 110 گرام جبکہ حب پولیس نے ظہور اور صدام کے قبضے سی230 گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کا رروائی شروع کر دی۔