لاہور ہائیکور،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر قاضی محمد سعید کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد

تعیناتی قانون کے مطابق قرار

پیر 24 اپریل 2017 20:11

لاہور ہائیکور،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر قاضی محمد سعید کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی اور ان کی تعیناتی کو قانون کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پرو وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری شعیب سلیم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کے عہدے پر میرٹ سے ہٹ کر تقرری کی گئی اور تقرری میں سنیارتی کے اصول کو نظراندازکیا گیا لہٰذا قاضی محمد سعید کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے جبکہ سرکاری وکیل کا کہناتھا کہ ڈاکٹر قاضی محمد سعید کی بطور پرو وائس چانسلر تعیناتی میرٹ پر کی گئی ہے اور چانسلر یونیورسٹی نے میرٹ پر ڈاکٹر قاضی محمد سعید کی تعیناتی کی لہٰذا درخواست بلاجواز ہے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر قاضی محمد سعید کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :