نواز شریف نے اپنے اوپر لگے الزامات کا عدالتوں میں جواب دیا مگر آصف علی زرداری تو عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں،سید زین شاہ

انہیںاگر مشرف این آر او کے تحت بری نہیں کرتا تو وہ سیاست سے ہی آؤٹ ہوجاتے یہ مشرف کا تاریک دور ہے اب آصف زرداری اور ان کے حواری سندھ کو لوٹ کھوسٹ رہے ہیں اربوں روپے کھا لئے گئے ہیں سندھ کی حالت اب بھی وہی ہے جو تیس سال قبل تھی سندھ کے عوام پینے کا صاف پانی، صحت ،تعلیم کے مسائل سے دوچار ہیں سندھ حکومت اربوں روپے ترقیاتی اسکیموں پر خرچ کرنے کے دعوے کررہی ہیں مگر عملا کچھ نظر نہیں آرہا ،رہنماء سندھ یونائٹیڈ پارٹی

پیر 24 اپریل 2017 20:11

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) نواز شریف نے اپنے اوپر لگے الزامات کا عدالتوں میں جواب دیا مگر آصف علی زرداری تو عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں انہیںاگر مشرف این آر او کے تحت بری نہیں کرتا تو وہ سیاست سے ہی آؤٹ ہوجاتے یہ مشرف کا تاریک دور ہے ۔ اب آصف زرداری اور ان کے حواری سندھ کو لوٹ کھوسٹ رہے ہیں اربوں روپے کھا لئے گئے ہیں سندھ کی حالت اب بھی وہی ہے جو تیس سال قبل تھی سندھ کے عوام پینے کا صاف پانی، صحت ،تعلیم کے مسائل سے دوچار ہیں سندھ حکومت اربوں روپے ترقیاتی اسکیموں پر خرچ کرنے کے دعوے کررہی ہیں مگر عملا کچھ نظر نہیں آرہا ۔

ان خیالات کا سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے رہنما سید زین شاہ نے یونین آف جرنلسٹ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے آبادگاروں کے لئے بہت سی اسکیمیں شروع کی ہیں جن سے پاکستان بھر کے آبادگار مستفید ہورہے ہیں جبکہ سندھ حکومت کے پاس سوائے کرپشن کے کوئی کام نہیں اپنے مخالفین کا پانی بند کردینا اور پولیس کے ذریعے دباؤ ڈلوانا عام سی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے نواب شاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا مگر عوام کا موڈ دیکھ کر پیچھے ہٹ گئے اور اب وہ پنجاب کو فتح کرنے کے دعوے کررہے ہیں سندھ کی حالت تباہ کرنے کے بعد وہ اب پنجاب کے پیچھے ہیں مگر وہاں بھی ان کی ضمانت رد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن عروج پر پہنچی ہوئی ہے ڈاکٹر عاصم، اومنی گروپ کے انور مجید، شرجیل میمن اور دیگر وزراء اربوں روپے کی کرپشن کے مرتکب ہیں کرپشن کے خاتمے کے لئے ایف بی آر، ایف آئی اے، نیب کی ٹیمیں بنائی جاتی ہیں مگر مفاہمت کے نام پر کچھ نہیں ہوتا انوسٹی گیشن ادھوری چھوڑ دی جاتی ہے اگر دھشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خلاف بھی میگا آپریشن شروع کیا جائے تو سندھ حکومت کے تمام وزراء غائب ہوجائیں گے۔

سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ میں پی پی کے مخالفین کا پانی بند کردیا گیا ہے پی پی کے خلاف بولنے پر میری زمینوں کا پانی تین مہینوں سے بند ہیں فصلیں تباہ ہورہی ہیںانہوں نے کہا کہ نوکریاں پیسوں کی عیوض دی جارہی ہیں اہل افراد کو نظر انداز کرکے سیاسی بنیادوں پر نااہل افراد تعنیات کردئے گئے ہیں سسٹم کی حالت تباہ ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو چائیے کہ وہ پی پی سے مفاہمت والی پالیسی ختم کرکے پاکستان اور عوام کی بہتری کی پالیسی اپنائیں ورنہ ان کو جو نقصان ہوگا اور سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں اگر شفاف الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی کو ڈھونڈنے سے بھی امیدوار نہیں ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن کی حمایت جاری رکھے گی ہم پاکستان کو کرپشن سے پاک و صاف بنانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔#