شہدا ء بہاولپور کا خون رائیگاں نہیں جانیں دیں گے، بحالی صوبہ بہاولپور ایشو کو مکمل طور پر عوامی حمایت حاصل ہوچکی ہے، وسیم اختر، جام حضور بخش لاڑ

پیر 24 اپریل 2017 20:02

بہاوبہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی چیئر مین جام حضور بخش لاڑ اور امیر جماعت اسلامی بہاول پور سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ شہدا ء بہاولپور کا خون رائیگاں نہیں جانیں دیں گے، بحالی صوبہ بہاولپور ایشو کو مکمل طور پر عوامی حمایت حاصل ہوچکی ہے، صوبہ بہاولپور کیلئے جان کی قربانی بھی دینی پڑی تو دریغ نہیں کریں گے ،نواب آف بہاولپور صادق خان نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں دیں ، ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بہاولپور صوبہ کو بحال کیاجائے انہوں نے کہاکہ1970ء میں بہاولپور صوبہ کے شہدا نے ہماری بقاء کی جنگ لڑی اور اپنی جانوں کی قربانی دی ،ہمارا فرض بنتا ہے ،کہ ان کے خون کو رائیگاں نہ جانے دیں ، جماعت اسلامی کے 1970ء کے منشور میں بحالی صوبہ بہاولپور کا یشو شامل تھا ، اس کے بعد ضلعی ،صوبائی ، اور مرکزی شوری میں یہ معاملہ زیر بحث آیا اور اس پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا ،کہ بہاولپور صوبہ ہر صورت بحال ہونا چاہیے، جس پر ہم نے عملی اقدام اٹھاتے ہوئے اس تحریک کو گلی محلے تک پھیلایا، حکمران جماعت کے بہاولپور ڈویژن سے امیدواران نے بانی صوبہ کے نام پر ووٹ لئے اور اسمبلی میں پہنچ کر معنی خیز خاموشی اپنائے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی طرح باقی سیاسی جماعتیں بھی اس اہم ایشو کو اپنے منشور میں شامل کریں اور بہاولپور صوبہ بحال کے کے شہدا بہاولپور کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔