لاہور ہائیکورٹ ، بیورو کریسی میں ترقیوں کے معاملے پر 24بیورو کریٹس کی درخواست پر سماعت2مئی تک ملتوی

پیر 24 اپریل 2017 20:02

لاہور ہائیکورٹ ، بیورو کریسی میں ترقیوں کے معاملے پر 24بیورو کریٹس کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں بیورو کریسی میں ترقیوں کے معاملے پر 24بیورو کریٹس کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افغان کریم عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے منٹس اور ترقی کے منتظر افسران کا سروس ریکارڈ طلب کر لیا جس کے بعد کیس کی سماعت2مئی تک ملتوی کر دی گئی۔(وقار/وحید ڈوگر)

متعلقہ عنوان :