عوام ن لیگی پیپلزپارٹی کے قائدین پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ ہم بھر پور جواب دیں گے‘ مہرین انور راجہ

پیر 24 اپریل 2017 20:02

عوام ن لیگی پیپلزپارٹی کے قائدین پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ ہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ عوام ن لیگی پیپلزپارٹی کے قائدین پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ ہم بھر پور جواب دیں گے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ن لیگ والے الزام تراشی پر اتر آئے ہیں ،پورا ملک نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہا ہے اور وہ میں نہ مانے پر قائم ہیں ، گلی گلی نوازشریف کے خلاف تحریک چل رہی ہے ،ہم نے جمہوری نظام کے لئے نواز شریف کاساتھ دیا لیکن اب نوازشریف کو گھر جانا ہوگا ، جمہوریت کے نام پر عوام کودھوکہ دینے والے بے نقاب ہوچکے ہیں ، نوازشریف اور ان کے ساتھیوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ، وہ آج بھی پرانا رویہ رکھتے ہیں ۔