پانامہ کیس کے فیصلہ نے قوم کے مستقبل کے تعین کا راستہ آسان بنایا ہے۔میاں جمشید الدین کا کا خیل

پیر 24 اپریل 2017 19:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائزو ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکا خیل نے پانامہ کیس فیصلے بارے اخباری نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ قوم کی سمجھ میں آ گیا ہے اور وہ حکمران جماعت کے نمائندوں کیطرف سے بغلیں بچانے پر ہنس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی قومی ذمہ دار ی کو پورا کرتے ہوئے کرپٹ عنا صر کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے جس کا واضح مقصد عوام کے سامنے اُن کے اصل چہرے بے نقاب کرنا تھا جسمیں پاکستان تحریک انصاف سرخرو ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کرپٹ سیاستدانوں کو عوامی عدالت کا بھی سامنا کرنا پڑے گا جسمیں اُنہیں عوام تا حیات سیاسی میدان سے نکال کر باہر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھائی کھانے والے خود بھی حیران تھے کہ وہ کس خوشی میں مٹھائی کھا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین سے کہا کہ حکمران جماعت کے نمائندے عوام کے دلوں میں قائم تاثر کو زائل کرنے میں کسی طور بھی کامیاب نہیں ہو سکتی

متعلقہ عنوان :