کسی بھی گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی کے لئے گاڑی فروخت کرنے اور خریدنے والی دونوں پارٹیاں دستخط کے لئیے موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے روبرو حاضر ہوں،مکیش کمار چاولہ

ڈیٹا اسکین کرنے کے لئے ایس او پی تیار کی جا رہی ہے تاکہ کسی فرم کی مشاورتی خدمات حاصل کی جائیں،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

پیر 24 اپریل 2017 19:32

کسی بھی گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی کے لئے گاڑی فروخت کرنے اور خریدنے والی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے کہاہے کہ یہ تجویز زیر غور ہے کہ کسی بھی گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی کے لئے گاڑی فروخت کرنے اور خریدنے والی دونوں پارٹیاں دستخط کے لئیے موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے روبرو حاضر ہوں تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے اور کوئی نا خوشگوار صورت حال جنم نہ لے۔

یہ بات انہوں نے پیرکے روزاپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدلحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ ڈیٹا اسکین کرنے کے لئے ایس او پی تیار کی جا رہی ہے تاکہ کسی فرم کی مشاورتی خدمات حاصل کی جائیں۔

(جاری ہے)

اور یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ کمرشل اور نان کمرشل گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹس بھی ریجن کی سطح پر جاری کی جائیں تاکہ گاڑیوں کے مالکان کو سہولت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیلام شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی سہولت ریجن کی سطح پر فراہم کرنے کی کاوش کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ شفافیت کو برقرار رکھیں۔گاڑیوں کے مالکان کو سہولت کریں اور اگر کوئی بھی افسر کسی بھی کوتاہی یا بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کو محکمہ میں جاری متعدد اسکیموں کے بارے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے اپنے اطمینان کا اظہارکیا۔#

متعلقہ عنوان :