مہران یونیورسٹی میں عالمی واٹر کلر نمائش کل سے شروع ہوگی

پیر 24 اپریل 2017 19:32

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء)سینٹر آف ایکسیلینس ان آرٹ اینڈ ڈیزائن مہران یونیورسٹی میں عالمی واٹر کلر نمائش کل سے شروع ہوگی، سینٹر کے اے آر ناگوری گیلری میں منعقد ہونے والی نمائش کا افتتاح مہران یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاحہٰ حسین علی کریں گے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ نمائش میں پاکستان، اٹلی اور پرتگال کے نامور آرٹسٹوں کی پینٹنگز رکھی جائیں گی اور مذکورہ نمائش کا سفر اٹلی کے شہر روم سے شروع ہوا جس کے بعد کراچی ا ب جامشورو پھر پرتگال جبکہ اختتام اٹلی کے شہر فیبریانو میں ہوگا۔/ر ع ب