وومین سافٹ بال حیدرآباد کی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب 30 اپریل ہوگی

پیر 24 اپریل 2017 19:32

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء)حیدرآباد سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ وومین سافٹ بال چیمپئن شپ میں جیتنے پرحیدرآباد کی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب 30 اپریل اتوار مقامی ہال میں منعقد ہوگی․ حیدرآباد سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد اقبال قریشی کے مطابق ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، جبکہ ایونٹ کی آرگنائزنگ سیکرٹری اور فاتح ٹیم کی منیجر عائشہ ارم اور کوچ ظہیرالدین مگسی اعزازی مہمان ہونگے۔