پنجاب بھر میں670ٹریفک حادثات میں 4ا فراد جاں بحق

پیر 24 اپریل 2017 19:27

پنجاب بھر میں670ٹریفک حادثات میں 4ا فراد جاں بحق
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر670ٹریفک حادثات میں04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 280ڈرائیور18کم عمرڈرائیور، 416 مسافر اور 109 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کی124ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت123متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں69متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ40 حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل736متاثرین میں594مرد اور211خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں134فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور498افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ 173زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں572موٹر سائیکلز،87آٹو رکشے،87موٹر کاریں40مسافربسیں،23ٹرک اور54 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :