حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء وؒ حضرت خواجہ محمد یار فریدیؒ کی یاد میں بین الاقوامی تصوف سیمینار 27 اپریل کو ہوگا

پیر 24 اپریل 2017 19:06

حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء وؒ حضرت خواجہ محمد یار فریدیؒ کی یاد میں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء وؒ حضرت خواجہ محمد یار فریدیؒ کی یاد میں بین الاقوامی تصوف سیمینار 27 اپریل کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگا۔ سیمینار سے ملک وبیرون ملک سے جید علماء ومشائخ، نامور اسکالرز اور نعت خواں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد یار ٹرسٹ رجسٹرڈ، نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بین الاقوامی تصوف سیمینار بیاد حضرت خواجہ نظام الدین اولیا وحضرت خواجہ محمد یار فریدیؒ 27 اپریل بروز جمعرات بعد نماز مغرب رات گئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں انعقاد پذیر ہوگا۔

آستانیہ عالیہ گڑھی شریف رحیم یار خان کے سجادہ نشین خواجہ غلام قطب الدین فریدی کے مطابق تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بعداز سیمینار محفل سماع بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور قوال الحاج استاد مہر علی، الحاج استاد شیر علی فریدی قوال وہمنوا صوفیاء کرام کا کلام پیش کریں گے۔ پیر عبدالقادر شاہ لندن، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی، ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی، ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، ڈاکٹر نور احمد شاہتاز، جے یو پی کے مرکزی رہنما شاہ اویس نورانی، سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب، معروف صحافی نذیر لغاری، معین الدین محبوب کوریجہ، دیوان احمد مسعود، خواجہ فرید الدین فخری، سید بلال چشتی، میاں شہاب الدین، خواجہ غلام نظام الدین تونسوی، سید بشیر احمد شاہ، سید غلام غوث محی الدین جانی، سید شاہد علی شاہ، خواجہ نور محمد ودیگر خطاب کریں گے۔