Live Updates

ججزاور فوجی افسران کومتنازع بنانیکی کوشش ہمیں قابل قبول نہیں ،خواجہ سعدرفیق

ہم ججزکااحترام کرتے ہیں،زرداری اوراعتزازنے براہ راست عدلیہ کوٹارگٹ کیا،عمران خان ،شیخ رشیداورسراج الحق شورمچاتے ہوئے سپریم کورٹ پہنچے،عدالت کے فیصلے پراثراندازہوناتوہین عدالت ہے۔وفاقی وزیرریلوے کی صوبائی رانامشہود،زعیم قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اپریل 2017 18:47

ججزاور فوجی افسران کومتنازع بنانیکی کوشش ہمیں قابل قبول نہیں ،خواجہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24اپریل2017ء) :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پاکستان کے ججزاور فوجی افسران کومتنازع بنانے کی کوشش ہمیں قابل قبول نہیں ہے،عمران خان ،شیخ رشیداورسراج الحق شورمچاتے ہوئے سپریم کورٹ پہنچ گئے،رائے سے اختلافات کے باوجودججزکااحترام کرتے ہیں۔انہوں نے صوبائی وزیرتعلیم رانامشہود،زعیم حسین قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اپنی ناکامیوں کوچھپانے کیلئے پاناماکیس کاایشوبنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی مخالفت میں مخالفین اندھے ہوچکے ہیں۔عدالتی فیصلے کے بعدکچھ سیاستدانوں کوغشی کے دورے بھی پڑے۔فیصلے کے بعدزرداری اور اعتزازنے براہ راست عدلیہ کوٹارگٹ کیا۔اعتزازاحسن توحدسے بھی آگے بڑھ گئے اور قومی سلامتی کے اداروں پرچڑھائی شروع کردی۔اعتزازاحسن نے حساس ادارے کے سربراہ کے بارے لوزٹاک کی۔ہمیں آصف زرداری کاپتاہے کہ وہ کتنے بہادرہیں۔اہل سندھ آصف زرداری کوآسیب سمجھتے ہیں۔پیپلزپارٹی اب شہیدبے نظیرکی پارٹی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب اب چھپ کیوں رہے ہیں اب توآپ کی باری ہے۔عدالت کے فیصلے پراثراندازہوناتوہین عدالت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات