وزیر کھیل ریاض حسین پیر زادہ سے چینی سفارتخانے کے کلچرل قونصلر کی ملاقات ، یوتھ ایکسچینج پروگرام پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر کھیل کی چینی کھلاڑیوں کو پاکستان آ نے کی دعوت، پاک چین کے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس میں اچھے مقابلے ہوسکتے ہیں،ریاض حسین پیرزادہ

پیر 24 اپریل 2017 19:06

وزیر کھیل ریاض حسین پیر زادہ سے چینی سفارتخانے کے کلچرل قونصلر کی ملاقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ سے چینی سفارتخانے کے کلچرل قونصلر یو ی نے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین یوتھ ایکسچینج پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ گذشتہ برس 100 پاکستانی نوجوان یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت چین گئے،اس سال یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت چین اپنے نوجوان پاکستان بھیجے گا، اس موقع پر وفاقی وزیر کھیل نے چینی کھلاڑیوں کو پاکستان آ نے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین کے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس میں اچھے مقابلے ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی سفارتخانے کے کلچرل قونصلر یو ی نے ریاض حسین پیرزادہ کو 23 مئی کو چین میں ہونے والے اینٹی ڈوپنگ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو وفاقی وزیر کھیل نے قبول کر لی،ملاقات میں ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ٹیپو محبت خان ،ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔