پیپلزپارٹی دوسری حکومت کے کاموں کا کریڈٹ لینے میں ماہر ہے ، پی پی دور میں سرکار کا پیسہ زرداری پے لگ رہا تھا ، کوئی جائے یا آئے مگر آصف زرداری عمر بھر حکومت میں نہیں آسکتے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل

پیر 24 اپریل 2017 18:57

پیپلزپارٹی دوسری حکومت کے کاموں کا کریڈٹ لینے میں ماہر ہے ، پی پی دور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دوسری حکومت کے کاموں کا کریڈٹ لینے میں ماہر ہے ، پی پی دور میں سرکار کا پیسہ زرداری پے لگ رہا تھا ، کوئی جائے یا آئے مگر آصف زرداری عمر بھر حکومت میں نہیں آسکتے ۔ وہ پیر کو آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حاجیوں سمیت ہر آدمی کو لوٹا، زرداری کا پیسہ کبھی سرے محل اور کبھی سوئس اکائونٹ میں گیا، اب وہ نعروں سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دوسرے حکومت کے کاموں کا کریڈٹ لینے میں ماہر ہے ، پی پی دور میں سرکار کا پیسہ زرداری پہ لگ رہا تھا ، کوئی جائے یا آئے مگر آصف زرداری عمر بھر حکومت میں نہیں آسکتے ۔