وزیراعظم کا رمضان میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے اور بجلی کے نرخوں سے متعلق معاملات فوری حل کرنے کا حکم
ترجیحی منصوبوں سے متعلق انتظامی اور قانونی امور نمٹائے جائیں،ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن پرکام کی رفتار تیز کی جائے اورمختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار اور کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا جائے،تقابلی جائزہ لے کرتوانائی کی کابینہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں آگاہ کیا جائے،نوازشریف کا توانائی کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب بجلی کی ترسیلی نظام کی استعداد میں اضافہ بے مثال ہے،ترسیل کی استعداد نئے پیداواری منصوبوں کی پیش نظر رکھ کر بڑھائی گئی،نئے منصوبوں سے بجلی کی پیداوار اگلے 9ماہ میں مرحلہ وار شروع ہوگی،سیکرٹری پانی وبجلی
پیر 24 اپریل 2017 18:57
(جاری ہے)
بریفنگ کے مطابق 132کے وی کی ترسیل کی استعداد میں 9625میگاواٹ کا اضافہ ہوا،گیارہ کے وی ترسیلی نظام میں 2004میگاواٹ کی استعداد بڑھی۔
سیکرٹری پانی و بجلی نے بتایا کہ بجلی کی ترسیلی نظام کی استعداد میں اضافہ بے مثال ہے،ترسیل کی استعداد نئے پیداواری منصوبوں کی پیش نظر رکھ کر بڑھائی گئی،نئے منصوبوں سے بجلی کی پیداوار اگلے 9ماہ میں مرحلہ وار شروع ہوگی۔چیئرمین واپڈا نے داسو،دیامربھاشا اور مہمند ڈیم سمیت پن بجلی منصوبوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیراعظم نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنیکی ہدایت کی اور بجلی کے نرخوں سے متعلق معاملات فوری حل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کو پیشگی نرخوں سے متعلق امور حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نیپرا کے ساتھ توانائی منصوبوں کے پیشگی نرخ طے کیے جائیں،ترجیحی منصوبوں سے متعلق انتظامی اور قانونی امور نمٹائے جائیں،ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن پرکام کی رفتار تیز کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی ترسیل کے دیگر چھوٹے منصوبوں کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائے،مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار اور کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا جائے،تقابلی جائزہ لے کرتوانائی کی کابینہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں آگاہ کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے کثیرالجہتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے،صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہمارا ہدف ہے،حکومت تھرمل پاور پراجیکٹس سے پیداوار پر بھی توجہ دے رہی ہے،پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے دوران تھرمل یونٹس بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی ۔…(خ م)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.