آصف زرداری حساب سے بچنے کیلئے جلسے کررہے ہیں ،ْ طلال چوہدری

پیپلزپارٹی نے حاجیوں سمیت سب کولوٹا ،ْآصف زر داری کی تقریر رد عمل

پیر 24 اپریل 2017 18:52

آصف زرداری حساب سے بچنے کیلئے جلسے کررہے ہیں ،ْ طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ آصف زرداری حساب سے بچنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں ،ْ پیپلزپارٹی نے حاجیوں سے لے کر سب کو لوٹا ہے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری کا آصف زرداری کے بیان پررد عمل کااظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی پی پی اور تحریک انصاف کی دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کون سب سے زیادہ نوازشریف پر تنقید کرتا ہے،ن لیگ نے اپنے حصے کا حساب دے دیدیا ہے اورفیصلہ میاں صاحب کے حق میں ہے جبکہ عدالت کے فیصلے کیساتھ ان پرصادق ، امین اور ان کی اہلیت پر مہر ہے لیکن مخالفین اختلافی نوٹ کوفیصلہ بنا کر پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مزید تحقیقات اس لئے کی جاتی ہے کہ اگر کسی کو ذرا بھی شک ہوتو وہ بھی دور ہوجائے ۔پیپلزپارٹی کے دور میں پیسہ عوام پر نہیں پر خرچ کیا گیااور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔