خود کو نوجوانوں کا لیڈرکہنے والے کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے ،ْ آصف علی زر داری

حقیقت میں نو جوانوں اوربچوں کا لیڈر صرف بلاول بھٹو زر داری ہے ،ْ مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمیت کسی نے نہیں کی ،ْ سی پیک چور ہوا ہے ،ْ واپس لیکر پختونوں کو دینگے ،ْ بینچ کے دو ججز نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا ،ْ دونوں فریقین مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں ،ْ نواز شریف کو بہت جلد جانا پڑے گا ،ْپختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سخت مذمت کرتا ہوں ،ْ اس کا مجرم حکومت وقت کو ٹھہراتا ہوں ،ْسابق صدر کا جلسے سے خطاب

پیر 24 اپریل 2017 18:52

خود کو نوجوانوں کا لیڈرکہنے والے کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے ،ْ ..
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوانوں کے لیڈر نہیں ہوسکتے ،ْکپتان کا کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے ،ْحقیقت میں نو جوانوں اوربچوں کا لیڈر صرف بلاول بھٹو زر داری ہے ،ْ مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمیت کسی نے نہیں کی ،ْ سی پیک چور ہوا ہے ،ْ واپس لیکر پختونوں کو دینگے ،ْ بینچ کے دو ججز نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا ،ْ دونوں فریقین مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں ،ْ نواز شریف کو بہت جلد جانا پڑے گا ،ْپختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سخت مذمت کرتا ہوں ،ْ اس کا مجرم حکومت وقت کو ٹھہراتا ہوں۔

پیر کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت کسی نے نہیں کی، جبکہ سی پیک کا منصوبہ چوری ہوا ہے اس کو واپس لے کر پختونوں کو دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اس کا مجرم حکومت وقت کو ٹھہراتا ہوں ،ْبینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ وہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں، ہم فاٹا کو کے پی کے میں ملا کر رہیں گے۔

سابق صدر نے کہاکہ ایک کپتان نکلا ہے جو سمجھتا ہے کہ وہ پختون ہے، جس کے نام کے ساتھ خان لکھا ہے، لیکن پختون ہونے کے لیے پہلے پختون زبان آنی چاہیے اور پھر اس کا شجرہ بھی پختونوں سے ہونا چاہیے، جبکہ کپتان کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’عمران خان خود کو نواجوانوں کا لیڈر کہتے ہیں حالانکہ ان کی عمر مجھ سے بھی زیادہ تو وہ کیسے نوجوانوں کے لیڈر ہوسکتے ہیں حقیقت میں نوجوانوں اور بچوں کا لیڈر صرف بلاول بھٹو زرداری ہے۔

پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’عجیب بات ہے کہ کیس کے دونوں فریقین فیصلے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں حالانکہ عدالتی بینچ کے دو ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دیاآصف زر داری نے کہاکہ نواز شریف کو بہت جلد جانا پڑے گا ، میاں صاحب سندھ میں جا کر کہتے ہیں کہ وہ جیبیں بھر کر آئے ہیں ، وہ ایسا کیوں کہتے ہیں کیا وہ یہ پیسا اپنی جیب سے دے رہے ہیں ، تمام ججوں نے بھی گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ہے